اردو زبان میں سب سے پہلے باقاعدہ طور پر ناول نگاری کا آغاز مولوی نذیر احمد نے کیا۔
ناقدین کی اکثریت نے انہیں اردو زبان کا پہلا ناول نویس تسلیم کیا ہے، کیونکہ ان کے ناول فنی اور تکنیکی لوازمات پر پورے اترتے ہیں۔
اردو کا پہلا ناول "مراۃ العروس" 1869ء میں تحریر کیا گیا۔
رباعی عربی کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی چار چار کے ہیں۔ شاعرانہ مضمون میں رباعی اس صنف کا نام ہے جس میں چار مصرعوں میں ایک مکمل مضمون ادا کیا جاتا ہے۔
رباعی کا وزن مخصوص ہے، پہلے دوسرے اور چوتھے مصرعے میں قافیہ لانا ضروری ہے۔ تیسرے مصرعے میں اگر قافیہ لایا جائے تو کوئی عیب نہیں۔
اس کے موضوعات مقرر نہیں۔
اردو فارسی کے شعرا نے ہر نوع کے خیال کو اس میں سمویا ہے۔ رباعی کے آخری دو مصرعوں خاص کر چوتھے مصرع پر ساری رباعی کا حسن و اثر اور زور کا انحصار ہے۔رباعی کا موجد فارسی شاعر رودکی کو مانا جاتا ہے۔ رباعی کے 24 اوزان ہیں